کراچی میں 2 موٹرسائیکل سوار ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 07 July,2025 03:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثات زندگیاں نگلنے لگے۔

شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی بھی ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا، متوفی کی شناخت شہزاد ولد فیاض احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرائے، حادثے کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔