کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ کورنگی ڈھائی نمبر پل کے قریب پیش آیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع پرپولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔