کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار سوار شہری جاں بحق، ایک زخمی

Published On 30 June,2025 03:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب پیش آیا، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کی شناخت 22 سالہ حکمت اللہ ولد عصمت اللہ اور 25 سالہ میسر کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والا حکمت اللہ سول ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، حادثے کا ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے واٹرٹینکر اور حادثے کی شکار گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا آبائی تعلق بلوچستان سے ہے۔