بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالبعلم جاں بحق، 20 زخمی

Published On 26 June,2025 10:52 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) ٹنڈو جام میں بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

ضلع حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوجام کی مظفرکالونی میں مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعے میں چھت کے تلے دب کر مدرسے کے 20 طلبہ زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق چھت گرنے سے زخمی ہونے والے طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26 سے 28 جون کے درمیان کراچی اور اندرون سندھ کے اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔