کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان، حد نگاہ صفر

Published On 06 May,2025 08:26 pm

ریاض: (دنیا نیوز) کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان، حد نگاہ صفر ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سفری نظام مفلوج، سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا، گرد وغبار کی طوفانی دیواریں 2 ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ گئیں۔

بعض علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، سعودی محکمہ موسمیات نے ریاض ریجن کے رہائشیوں کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق الدرعیہ، الخرج ، الزلفی اور وادی الدواسر میں بھی مطلع گرد آلود ، حد نگاہ متاثر ہوگی، کویت میں خراب موسم کے باعث تین پروازوں کو دمام میں اتارا گیا۔

کویت پورٹس اتھارٹی کے مطابق کویت میں ہوا کی رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ اور حد نگاہ بھی 300 میٹر سے کم تھی، خراب موسمی حالات کے باعث بندرگاہوں پر آپریشن معطل کر دیئے ہیں۔