ملتان: (دنیا نیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں تیز آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال اور ڈی جی خان میں 170 فیڈرز ٹرپ ہو گئے، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے متاثرہ فیڈرز سے بجلی سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔
جنرل منیجر آپریشن انجینئر چودھری خالد محمود کی نگرانی میں پاور کنٹرول سینٹر میں افسران بجلی ترسیل کی نگرانی کر رہے ہیں، چیف انجینئر اکرم سیال بجلی بحالی آپریشن کی مانیٹرنگ کے لئے پاور کنٹرول سینٹر موجود ہیں۔
افسران کو سرکل کنٹرول رومز میں مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میپکو لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز کے تحت فیلڈ میں کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
میپکو کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ صارفین آندھی کے موسم میں بجلی تنصیبات سے دور رہیں، کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر 118 یا میپکو کے قریبی آفس اطلاع دیں۔