نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں، اب تک مختلف حادثات میں 100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں 64 جان کی بازی ہار گئے، اتر پردیش میں بارشوں اور آندھی سے 22 افراد ہلاک ہوئے۔
نیپال میں شدید بارشوں اور بجلی گرنے سے کم از کم 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، بھارتی محکمہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں میں ہفتے تک مزید غیر موسمی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔