سوات اور گرد و نواح میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

Published On 05 September,2024 05:30 pm

سوات: (دنیا نیوز) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 104 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

 زلزلے کے جھٹکے لگنے پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، تا حال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔