این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک موسم کا الرٹ جاری کر دیا

Published On 02 June,2025 10:53 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 2 سے 7 جون تک موسم کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، پوٹھوہار، جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں گلگت، سکردو اور ہنزہ میں مطلع ابرآلود جبکہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں مظفر آباد اورمیرپور میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کوئٹہ، تربت، گوادر، خضدار اور ژوب میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔