منڈی بہاؤ الدین: مدرسے میں زہریلا مشروب پینے سے 3 طالبعلم جاں بحق

Published On 29 June,2025 08:56 pm

منڈی بہاؤ الدین: (دنیا نیوز) کدھر میں مقامی مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے 3 بچےجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک طالب علم کی حالت غیر ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچوں میں 11سالہ شاہزیب، 13سالہ سفیان اور 14 سالہ احسن شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں نے قریبی دکان سے پاوڈر مشروب خرید کر پیا تھا جس کے بعد ان کی طعبیت خراب ہوئی ، اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔