فیروزوالا/ خیرپور: (دنیا نیوز) مختلف واقعات میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہر اور تالاب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچوں سمیت 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
فیروزوالا میں دندیاں کالا خطائی نہر میں نہاتے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، نہر میں ڈوبنے والوں میں دو بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت زین، حمزہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی، تینوں نوجوان بابکوال کے رہائشی تھے ، تینوں کی لاشوں کو دو گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد نہر سے باہر نکالا گیا۔
دوسرا واقع خیرپور کے علاقے احمد پور کے قریب پیش آیا جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بہن بھائی ڈوب گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بہن بھائی شدید گرمی کے باعث نہانے گئے تھے، دونوں بچوں کی نعشیں تالاب سے نکال لی گئیں۔