اوکاڑہ: 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرا کر 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک شدید زخمی

Published On 21 June,2025 01:10 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ اوکاڑہ بائی پاس پر موٹر سائیکل 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروا ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا، اطلاع ملنے پر 2 موٹر بائیکس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، دونوں نوجوانوں موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں اور زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔