ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) فیصل آباد مین جی ٹی روڈ تحصیل ہسپتال شاہکوٹ کے نزدیک افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق تیز رفتار موٹرسائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
1122 عملہ نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیں۔
ریسکیو عملہ کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ محمد وسیم، 19 سالہ نامعلوم اور 20 سالہ نامعلوم نوجوان ہیں۔