اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ دیپالپور روڈ پر 31 ٹو ایل کے پاس قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔