کوئٹہ، حیدر آباد: (دنیا نیوز) قلات اور حیدر آباد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
حیدر آباد میں انڈس ہائی وے پر گھاس سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ٹرک کے اوپر بیٹھے مزدور نیچے گر گئے، حادثے میں 2 مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ تھیباٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا ، جاں بحق مزدوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرا حادثہ قلات کے قریب پیش آیا جہاں دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔