شہر قائد میں ٹرالر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 01 June,2025 08:24 pm

کراچی :(دنیا نیوز) شہر قائد میں ٹرالر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت میں آنے والے ٹرالر نے موٹرسائکل سوار دوافراد کو ٹکر ماری جس سے دو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں عباسی شہید سپتال منتقل کر دی گئیں.

واضح رہے رواں سال اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد123 ہو گئی ہے جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے 26،ٹرالر کی ٹکر سے 49 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 26 افراد اور بسوں کی ٹکر سے 22 افراد جان سے گئے۔