کراچی: چند گھنٹوں میں 4 مختلف حادثات، 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Published On 31 May,2025 06:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے، چند گھنٹوں میں 4مختلف حادثات میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، شاہراہ فیصل کار ساز کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بیٹا جاں بحق جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی، ڈیفنس خیابان نشاط میں ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

تین تلوار کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، قیوم آباد جام صادق پل کے اوپر ٹریفک حادثہ میں نوجوان دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی۔