خوشاب : تیز رفتاری 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی جان لے گئی

Published On 26 May,2025 10:50 pm

خوشاب:(دنیا نیوز) تیز رفتاری نے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی جان لے لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ نواحی علاقے نلی میں پیش آیا ، جہاں مخالف سمت سے آنے والی 2 تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ دونوں موٹر سائیکل سوار کراس کرتے ہوئے  ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکے، مرنے والے دونوں نوجوان نلی کے رہائشی تھے جن کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔