ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیا گیا

Published On 24 May,2025 07:43 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) افسوسناک ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم۔ اس کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،

نماز جنازہ میں ضلع بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ صافتی کمیونٹی کے ممبران کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔

ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف دیئے جانے کی اپیل کی ہے۔