تونسہ شریف: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ سوار 3 بھائی جاں بحق

Published On 15 May,2025 05:14 pm

تونسہ شریف: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ سوار 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ جہاز چوک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں رکشے میں سوار تینوں بھائی موقع پرم دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق بھائیوں کی شناخت محمد ہاشم ، محمد صابر اور محمد عاصم کے ناموں سے ہوئی ، تعلق بستی جلو والی سے ہے۔

آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے افسوسناک حادثے کا نوٹس لیکر ڈی پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔