فیروزوالہ: (دنیا نیوز) جاوید نگر کےقریب خونی کھیل ون ویلِنگ مزید دو جانیں نگل گیا۔
لاہورشیخوپورہ روڈ پر ون ویلِنگ کرتے ہوئے دو نوجوان مزدے کے نیچے آگئے، دنیا نیوز نے ون ویلنگ کرتے اور حادثہ کی موبائل ویڈیو حاصل کرلی۔
دونوں نوجوانوں کی شناخت اصغر اور حمزہ کے نام سے ہوئی، ون ویلِنگ پر پابندی عائد ہونے کے باوجود پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔