اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں تیز زفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی اور 2 بیٹے موقع پر جان کی بازی ہارگئے۔
ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ ملتان روڈ پر پنجاب کالج کے سامنے اس وقت پیش آیا جب والد بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں محمد ندیم اور ان کے تین بچے 10 سالہ آریان، 8 سالہ ایان اور 6 سالہ عائزہ شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت و کوتاہی کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔