کراچی: کنٹینر اور ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین اور راہگیر جاں بحق

Published On 30 May,2025 04:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کنٹینر اور ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین اور ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

پہلا حادثہ سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں پر کنٹینر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کنٹینر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے کنٹینر کو تحویل میں لے لیا، جاں بحق خواتین کی شناخت 25 سالہ رحمت بی بی اور 20 سالہ تبسم کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دوسرے حادثے میں بلدیہ 2 نمبر کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے راہگیر موقع پر جاں بحق ہوگیا، راہگیر کی شناخت 25 سالہ داؤد کے نام سے ہوئی ہے۔