شکارپور: تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 01 June,2025 05:38 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ تحصیل گڑھی یاسین کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔