مسافر بس اور رکشہ میں تصادم تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Published On 31 May,2025 09:04 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) مسافر بس اور رکشہ میں تصادم 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو عملہ کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

بس کو ہٹڑی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین صدوری، آمنہ اور ایک مرد ریاض عرف کالو شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد گاؤں دھنی بخش حاجانو کے رہائشی ہیں۔