سرگودھا: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بیٹا زخمی ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ جھنگ روڈ پر 84 شمالی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔