کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
شرافی گوٹھ داؤد چورنگی کے قریب حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 6 سالہ صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔
دوسرا حادثہ شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ ظہیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔
سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی فروٹ گیٹ کے قریب 55 سالہ راہگیر محمود کو تیز رفتار گاڑی نے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی۔