علی پور چٹھہ: دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

Published On 08 June,2025 05:24 pm

علی پور چٹھہ: (دنیا نیوز) دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ قادرآباد بیراج کے قریب دریائے چناب میں پیش آیا جہاں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دریا میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 17 سالہ اویس اور 16 اویس کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق کیلیانوالہ سے ہے۔