گھوٹکی: (دنیا نیوز) موٹروے ایم فائیو پر مویشیوں سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔
موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار افراد مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔