سرگودھا لاہور روڈ پر گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

Published On 07 June,2025 06:49 pm

کوٹ مومن: (دنیا نیوز) سرگودھا لاہور روڈ پر گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ ٹھہڑی کے قریب پیش آیا جہاں ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کار سوار فیملی کا تعلق پنڈی بھٹیاں سے بتایا جا رہا ہے، واپسی پر حادثہ پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔