منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے۔
نواحی گاؤں کیلیانوالہ کے رہائشی 2 نوجوان قادرآباد بیراج میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، دونوں نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے جن کی لاشیں اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی گئیں۔
دوسرا واقعہ ہیڈ سخلی ہیلاں کے قریب نہر لوئر کینال جہلم میں پیش آیا جہاں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کر کے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔