چشتیاں: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ حاصل پور روڈ کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
جاں بحق افراد میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک کمسن بچہ شامل ہے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔