چکوال: موٹر وے پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار، 4 افرادجاں بحق، 2 زخمی

Published On 13 June,2025 03:22 am

چکوال: (دنیا نیوز) چکوال میں موٹر وے ایم 2دھراب پل کے قریب تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے باعث کار میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں سوار افراد راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دی گئیں، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔