جلالپور بھٹیاں: تیز رفتار بس کی درخت سے ٹکر، 3 مسافر جاں بحق

Published On 10 June,2025 09:09 am

پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) جلالپور بھٹیاں کے قریب مسافر بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جلالپور بھٹیاں کے قریب مسافر بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس مظفر گڑھ سے گجرات جا رہی تھی، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔