کراچی: (دنیا نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پہلا حادثہ شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 27 سالہ سجاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جائے وقوعہ پر ایمبولینس کے ڈرائیور کو لوگوں نے بتایا تھا کہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا۔
دوسرا حادثہ سپر ہائی وے کاٹھور عمر گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 28 سالہ علی اصغر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی۔