ناران : گلیشئر تلے دب کر باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 20 June,2025 04:47 pm

ابیٹ آباد: (دنیا نیوز) ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام ناران سوہنی آبشار میں گلیشئر گرنے سے 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیر و تفریح کیلئے آنے والے سیاح گلیشئر والی سوہنی آبشار کے قریب فوٹو سیشن کروارہے تھے کہ اچانک گلیشئر نیچے دب گیا۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا جن میں باپ بیٹا اور ایک کزن شامل ہیں، مقامی افراد اور پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق افراد کا تعلق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ سے ہے۔