گلگت: باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، تین لاپتہ

Published On 15 June,2025 01:02 pm

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھلت نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گر گئی جس میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد سوار تھے، جس میں سے تین افراد کی نعشوں کو نکال لیا گیا جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا، موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا برد ہوگئی۔