تیز رفتار ڈالہ ایکسل ٹوٹنے سے الٹ گیا، 11 خواتین سمیت 13 افراد زخمی

Published On 21 June,2025 10:16 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) واربرٹن روڈ نزد بڈھا سٹاپ تیز رفتار ڈالہ ایکسل ٹوٹنے کے باعث الٹ گیا۔

حادثہ میں 11 خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوئے، اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ 5 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچا۔

ریسکیو 1122 عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔