بٹگرام: (دنیا نیوز) نندھیاڑ ندی میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بچے سکول سے واپسی پر ندی میں نہانے کیلئے اترے تاہم اچانک گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب گئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے دونوں بچوں کی نعشوں کو ندی سے باہر نکال لیا۔