راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھٹہ نیک عالم تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق بچوں میتیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئی ہیں۔