کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں دو گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ بلدیہ ٹاؤن سپارکو کٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گاڑیاں یز رفتاری کے باعث ٹکرائیں تاہم حتمی مؤقف حادثے کی تفصیلی تفتیش کے بعد سامنے آئے گا۔