حویلیاں: ندی دوڈ میں تین بچے ڈوب گئے، دو کی لاشیں نکال لی گئیں

Published On 27 June,2025 08:59 pm

حویلیاں:(دنیا نیوز) ندی دوڈ میں سیر وتفریح کے لئے گے ہوئے تین بچے ڈوب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے کہا ہے کہ دو بچوں کی لاشیں مقامی لوگوں نے ندی سے نکال لیں ج ب کہ تیسری بچی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

تینوں بچے والدہ کے ساتھ سیر وتفریح کے آئے ہوئے تھے، ندی دوڑ میں تیز طغیانی کی وجہ سے پانی کا بہاؤ تیز تھا اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے سبب فیض شاہ ،فاتحہ ،اور ان کی تیسری بہن پانی میں بہہ گے۔