بوریوالہ میں بے قابو کار تلے کچلے جانے سے 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

Published On 02 July,2025 04:59 am

بورے والا: (دنیا نیوز) بورے والا میں بے قابو کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

جاں بحق دونوں نوجوانوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔