قصور: ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے میں 2 بچے جاں بحق،10افراد زخمی

Published On 06 July,2025 06:53 pm

قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور میں ٹریفک حادثے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قصور دیپالپور روڈ پیش آیا جہاں رکشہ مخالف سمت میں آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا ، جس سے رکشہ پر سوار دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈمپر میں بورنگ کا سامان لوڈ کیا ہوا تھا، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پرمقامی ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔