ٹوبہ ٹیک سنگھ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی سی ڈی سے مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ رجانہ کے علاقہ 512 گ ب بیس لائن پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں نے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں غلام قادر سکنہ اورنگ آباد ساہیوال مارا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو متعدد وارداتوں اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جاریا ہے۔