اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی،دونوں اضلاع میں مختلف حادثات میں8 افراد جاں بحق ہو ئے۔
این ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور پانی گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیا جب کہ محلہ چاہت میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ماں باپ اور 2 بچوں کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنڈی میں سید پور ولیج میں سب سے زیادہ 131 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی پی ایم ڈی میں 81، گولڑہ میں 31 اور چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اُدھر لاہور میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مکانات کی چھتیں اور سیلاب سے میں 5 افرادجاں بحق ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین ، دو بچے اور ایک مرد شامل ہے، حادثات میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شدید بارشوں سے ایک گھر کو مکمل نقصان ایک کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ پشاور:بونیر ، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں نقصانات رپورٹ ہوئے۔