کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار

Published On 01 July,2025 10:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں صبح سویرے مختلف مقامات پر بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر میں آج کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں اور 5 جولائی سے مون سون سسٹم کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ادھر ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کی 5 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔