نارووال سے آنے والی لاثانی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

Published On 05 July,2025 09:02 pm

نارووال:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع نارووال سے آنے والی لاثانی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے ذرائع کےمطابق 125 اپ لاثانی ایکسپریس ٹرین نارووال سے لاہور آ رہی تھی کہ بدوملہی قریب ایک بوگی کے پہیے پٹری سے اتر گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرین آہستہ ہونے کے باعث حادثے سے محفوظ رہی جب کہ اس دوران ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔