لیاقت پور: نہر میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ، نوجوان کو بچا لیا گیا

Published On 06 July,2025 05:15 pm

لیاقت پور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے لیاقت پور میں نہر میں نہاتے ہوئے بچہ ڈوب گیا جب کہ نوجوان کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ تبسم شہید کے علاقے چک نمبر 179 سیون آر 8 والی پلی پر نہر میں پیش آیا جہاں نہاتے ہوئے ایک بچہ اور نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے جس سے بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اور نوجوان کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت زین کے نام سے ہوئی، مرنے والے بچے کے والد نے موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کارروائی سے انکار کردیا، اور نوجوان کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔