لیاری کی مخدوش عمارتوں کیخلاف آج سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان

Published On 07 July,2025 01:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نے لیاری کی مخدوش عمارتوں کیخلاف آج سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہریار حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرنے والی عمارت کے اطراف 3 عمارتوں کی حالت بھی مخدوش ہے، تینوں مخدوش عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

شہریار حبیب کا کہنا تھا کہ متاثرہ مقام کو سیل کردیا گیا ہے، ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، عمارت کے مالک اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔